شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

اسلام آباد: شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت پیش رفت پر بات چیت کی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے مکمل طور پر محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا، وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کو 9 جنوری کو جنیوا کانفرنس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

چینی وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو نہ صرف ایک سٹریٹجک دوست بلکہ خطے کیلئے انتہائی اہم سمجھتا ہے.

انھوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.