جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں2 خودکش حملہ آوروں سمیت11 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف طور حافظ بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد خیبرپختونوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

اعلامیہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.