پی ڈی ایم کی ساری ترقی اشتہاروں اور پروپیگنڈا میں ہوتی ہے، عمران خان

کراچی : سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے، دوچورجماعتوں کی پارٹنر شپ لگی تو ملک پھر پیچھے چلا گیا، عمران خان کا کہنا ہے ملک میں مہگنائی کا طوفان لے آئے ہیں۔

کراچی میں پارٹی کے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاجن پاکستان اورنیوزی لینڈ ونڈے سیریز کےلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی کرپشن پر دنیا بھر میں کتابیں لکھی گئیں ان کی پارٹنرشپ لگی تو پاکستان پھر پیچھے چلا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کنونشن سے خطاب، کہا اس سارے کچھ کا ذمہ دار ایک شخص ہے، امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا دو بھر کردیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پہ کھڑا ہے،ہر طرف مسائل ہیں،ان کے پاس اپنے کیسز ختم کرانے ک علاوہ کوئی پروگرام ہے ہی نہیں اس لئے بحران پیدا ہوا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا 90 کی دہائی کے بعد پاکستان زوال کا شکار ہوا، ، بحران مزید بڑھے گا، ہم مقابلہ کریں گے،20سال یہی دو دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے۔

میں نے تواس بحران کی سات ماہ پہلے نشاندہی کی تھی،پی ڈی ایم کی ساری ترقی اشتہاروں اور پروپیگنڈا میں ہوتی ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ صاف و شفاف الیکشن سے ہی شفاف حکومت بنے گی، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے مضبوط حکومت چاہیے۔

عمران خان نے کہا قوم ہمارے ساتھ ہے اور ہم تیاری کر رہے ہیں پاکستان کو مشکل وقت سے کیسے نکالنا ہے، سیاسی انجینئرنگ نہ کی گئی تو ملک میں شفاف انتخابات ہونگے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.