پاکستان ٹیم میں کون ڈیبیو کرے گا؟ نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلا ٹاکرا آج ہو رہا ہے

کراچی : پاکستان ٹیم میں کون ڈیبیو کرے گا؟ نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلا ٹاکرا آج ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے.

گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے بھر پور تیاریاں کیں، جبکہ ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور کین ولیمسن نے شرکت کی بعد تصاویر بنائی گئیں.

پاکستان ٹیم میں کسی نئے کھلاڑی کو انٹرنیشنل ڈیبیو میں موقع ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان کی بھی ایکشن میں واپسی متوقع ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے ہوں گے جو 9 ، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.