عمران خان کے توہین الیکشن کمیشن کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: عمران خان کے توہین الیکشن کمیشن کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں، ان کے علاوہالیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں اسد عمر اور فواد چودھری کے بھی وارنٹ جاری کئے۔

تینوں رہنماؤں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں، 4 رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی جبکہ اسد عمر اور فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے با اختیار بناتا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے کیونکہ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.