کامڈی ڈرامہ ففٹی ففٹی کے ناموراداکارماجد جہانگیر انتقال کرگئے
لاہور: پی ٹی وی کے کامڈی ڈرامہ ففٹی ففٹی کے ناموراداکارماجد جہانگیر انتقال کرگئے، ففٹی ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔
ففٹی ففٹی کی جوڑی تقریباً ایک ماہ پہلے ٹوٹی تھی جب اسماعیل تارا کا انتقال ہوا، بدھ کو ریڑھ کی ہڈی کے عارضہ میں مبتلا رہتے والے ماجد جہانگیر بھی چل بسے۔
ایوارڈ یافتہ اداکار ماجد جہانگیر لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے اہلخانہ کے مطابق اداکار پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد وہ شدید بیماررہے، ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر میں بیڈ سے گرے اورریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا۔
ماجد جہانگیر کو سانس کا مرض پہلے ہی لاحق تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔ سینئر کے انتقال پروزیراعظم محمد شہباز شریف کا افسوس کا اظہار، کہا ہے کہ ماجد جہانگیر مزاح کے شعبے میں ایک ستارے کی مانند تھے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اوردیگرسیاسی رہنماؤں نے بھی دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
ماجد جہانگیر کی بیماری کے دوران ان کےلئے ایک چیئرٹی پروگرام میں کیاگیا تھا تاہم بعد میں پتہ چلا ان کےلئے اکٹھی کی گئی رقم ان کو نہیں ملی، جس پر منتظمین نے مختلف طرح کی وضاحتیں دیں۔
ماجدجہانگیر کا تعلق کراچی سے تھا، انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز معین اختر کے شو ’سات رنگ‘ سے کیا تھا جو پی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔
تبصرے بند ہیں.