بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید، حملہ ایران کی حدود سے کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ پاک ایران بارڈر کے چکاب سیکٹر پر میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ایرانی سر زمین سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، ایران سے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.