شرجیل میمن کو دل کا دورہ ،ہسپتال منتقل ، انجیو پلاسٹی کردی گئی
فائل:فوٹو
حیدرآباد: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو دل میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر وہ طبی معائنے کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے دل کی دو شریانیں بند تھیں، جس پر انجیو گرافی کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے اور 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے اور انہیں اگلے 24 گھنٹوں میں این آئی سی وی ڈی حیدر آباد سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔
ادھر محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ناسازیطبیعت کی وجہ سے آج راول ہاوٴس میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.