عمران خان پر حملے تحقیقاتی ٹیم ایک بار پھر تبدیل کردی گئی
لاہور: عمران خان پر حملے تحقیقاتی ٹیم ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ،ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں اختلافات کا جواز بناکر تبدیلی کی گئی ہے ۔
عمران خان پر وزیرآباد میں حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر اعتراضات کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان کو ہی تبدیل کردیا گیا۔
جے آئی ٹی میں نئے ارکانِ کی تقرری کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او ڈی جی خان محمد اکمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی محکمے کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے غلام محمود ڈوگرکے جے آئی ٹی سربراہ برقرار رہنے پر اعتراض کیاہے۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ جے آئی ٹی نئی بن گئی تھی تو پرانے ممبران ملزمان کو عدالت میں کیوں پیش کر رہے تھے؟
تبصرے بند ہیں.