ڈالر 200 کا کرنے کے دعویدار ارسطو اسحاق ڈار نے 250 پر لانے کی اجازت دیدی، شیخ رشید
فائل:فوٹو
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکاکہنا ہے ڈالر 200 کا کرنے کے دعویدار ارسطو اسحاق ڈار نے 250 پر لانے کی اجازت دیدی، شیخ رشید کا کہنا تھا ایل سی کھل نہیں رہی، بینکوں میں بھونچال ہے، لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔صوبائی الیکشن 90 دن میں نہ کرانا خطرے کی گھنٹی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کے لیے کئے جا رہے ہیں، فوری الیکشن نہ ہوئے تو قحط زدہ قوم کے غضب کے آگے کوئی نہیں کھڑا ہو سکے گا، رہے گا نام اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا۔
200کا ڈالردینےوالےارسطوڈار نے250کا ڈالرکرنے کی اجازت دیدی ہےایل سی کھل نہیں رہی بینکوں میں بھونچال ہےلوگ دھکے کھا رہے ہیں سب ڈرامےایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنےکے لیےکیےجا رہےہیں فوری الیکشن نہ ہوئےتوقحط زدہ قوم کےغضب کےآگےکوئی نہیں کھڑاہوسکےگا۔رہےگانام اللہ کااورراج کرےگی خلق خدا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 26, 2023
انہوں نے کہا کہ جو ضمیر برائے فروخت کے نام سے حکمران بنائے گئے تھے انہوں نے ملک برائے فروخت کے بورڈ لگا دیئے، گرفتاریاں، جیلیں اور مقدمات حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔
شیخ رشید احمد نے کہ اکہ اگر کچھ دن گزارنے ہیں تو معیشت ٹھیک کرنی ہوگی، آئی ایم ایف کا مسئلہ کھٹائی میں ہے، صوبائی الیکشن 90 دن میں نہ کرانا خطرے کی گھنٹی ہے۔
تبصرے بند ہیں.