ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں،امریکا

  واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کاکہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں ایران میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ عوام پرمنحصر ہے۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کو دہرایا ہے اور اسے یقینی بنانے کے لیے امریکا کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدہ  میں دوبارہ  شمولیت کو مسترد کردیا ہے تاہم امریکا اب بھی ایران کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو سب موثر طریقہ سمجھتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ عوام پرمنحصر ہے لیکن  ایرانی حکومت اپنے لوگوں کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ امریکا حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.