روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری

کراچی:  انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 270 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ تین کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 41 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر 272 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس میں 171 پوائٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.