سری لنکا کی پاکستان کیخلاف گال ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی
گال: سری لنکا کی پاکستان کیخلاف گال ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، تیسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے329 رنز بنالئے۔
سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز اچھی بیٹنگ کے سبب سلووکٹ پر میزبان ٹیم کی برتری333رنز ہوگئی۔
گال ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی باولرز تمام تر کوششوں کے باوجود سری لنکا کو جلد آوٹ نہ کرسکے، دنیش چندی مل ٹیل انڈررز کے ساتھ دیوار بن گئے۔
تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو چندی مل 86 رنز پر کھیل رہے تھے جب کہ دوسری اننگز میں سری لنکا نے9وکٹوں کے نقصان پر329 رنز بنا لئے ۔
پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے5اور یاسر شاہ نے 3 کھلاڑی آوٹ کئے ایک وکٹ حسن علی کے حصے میں آئی.
سری لنکا نے پہلی اننگز میں 222اور پاکستان نے218 رنز بنائے تھے،سری لنکا میں چوتھی اننگز میں300سے اوپر کا ہدف کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.