عمران خان درست کہتا ہے کہ آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے،شیخ رشید
فائل:فوٹو
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکاکہناہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان درست کہتا ہے کہ آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمدنے کہا کہ ان کا منصوبہ عمران خان کو نااہل اور مائنس کرنا ہے، 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آ گئی ہے، میرے وکیل نعیم حیدرنے تھانے میں بیان جمع کروا دیا ہے جو پولیس لینے سے انکاری ہے۔
پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھےہرحال میں گرفتارکیاجائے پہلےلال حویلی پرقبضہ کیاجوہماری ذاتی ملکیت ہےہائیکورٹ نےقبضےکوختم کردیااسلام آبادپولیس کی طرف سےمجھےکوئی نوٹس موصول نہیں ہوامیرےوکیل سردار رازق،نعیم حیدراورانتظارحسین ہیں باقی پولیس کی طرف سےمیرےخلاف میڈیا ٹرائل کروایا جارہا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 1, 2023
انہوں نے کہا کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہر حال میں گرفتار کیا جائے، پہلے لال حویلی پر قبضہ کیا جو ہماری ذاتی ملکیت ہے، ہائیکورٹ نے قبضے کوختم کر دیا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آبادپولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، میرے وکیل سردار رازق، نعیم حیدر اور انتظار حسین ہیں، باقی پولیس کی طرف سے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کروایا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.