ن لیگ کا شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق سے گریز
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے سینئر نائب صدر بننے کے بعد ان کے لیے پارٹی کے عہدے پر رہنا مشکل ہوگیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر نائب صدر تھے۔ شاہد خاقان عباسی سے (ن) لیگ کے رہنماؤں کی رابطے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر بھی ناراض تھے۔ میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم (ن) لیگ نےئ شاہد خاقان عباسی کے استعفے کی تردید یا تصدیق سے گریز کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.