یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف برانڈز کی درجنوں اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر،مختلف برانڈز کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر درجنوں اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئی،مختلف برانڈز کے مصالحہ جات,نمک,اچار,جوتوں کی پالش مہنگی کردی۔کپڑے,برتن دھونے کا سرف اورصابن,مشروبات,ٹوتھ پیسٹ, کسٹرڈ بھی مہنگے کردیے گئے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر،مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔کپڑے دھونے کا ایک کلو کا پاوڈر 41 روپے مہنگا کر دیا گیا ۔
ٹوتھ پیسٹ 20 روپے اور ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں17 روپے تک اضافہ ،جوتوں کی 90 ایم ایل کی پالش 61 روپے مہنگی کردی گئی،کیچپ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ایک لیٹر دودھ 10 روپے مہنگا کر دیا گیا۔
کولڈ ڈرنکس ڈیڑھ لیٹر بوتل 10 روپے مہنگی کر دی ،275 گرام کسٹرڈ پاوڈر 30 روپے تک مہنگا ہو گیا ،3000 ملی لیٹر مشروبات کی بوتل 60 روپے تک مہنگی ،دیسی گھی کی فی کلو قیمت میں 160 روپے کا اضافہ کر دیا گیا،میکرونی 45 روپے اور چلی گارلگ سارس 40 روپے تک مہنگا کردیا گیا
بریانی مصالحہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 روپے تک کا اضافہ،800 گرام نمک کا پیکٹ 5 روپے مہنگا ،305 گرام کا اچار کا پیک 55 روپے تک مہنگا ،20 روپے اور نمکو کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔فروٹ جام 45,کریم 40 اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگی کردی گئی۔150 گرام سوئیاں کا پیکٹ 15 روپے مہنگا کردیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.