چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت
فائل:فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
Strongly condemn arrest of Sh Rasheed.Never in our history have we had such a biased, vindictive Caretaker govt appt by totally discredited ECP. Question is can Pak afford a street movement which we are being pushed towards at a time when we have been bankrupted by Imported Govt?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 1, 2023
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ کہا کہ رسوائے زمانہ الیکشن کمیشن کی مقررکردہ ایسی متعصّب اور منتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سے پہلے ہم پرکبھی مسلط نہ ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ آیا پاکستان اس عوامی تحریک کا متحمل ہوسکتا ہے جس کی جانب ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جارہا ہے جب امپورٹڈ سرکار ہمارا دیوالیہ نکال چکی ہے؟
تبصرے بند ہیں.