وارننگ دیتا ہوں مینڈیٹ چوری پر قوم خاموش نہیں رہے گی، عمران خان

فوٹو: فائل

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے وارننگ دیتا ہوں مینڈیٹ چوری پر قوم خاموش نہیں رہے گی، عمران خان کا دو ٹوک موقف کہا اب کی بار ہمارا ردعمل مختلف طرح کا ہوگا۔

ملک بھر میں تحریک انصاف کے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلیوں اور عوام سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنا احتجاج اور سیاست ہمیشہ آئین کے تحت کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتاکہ عوام فیصلہ دیں اور ان کا مینڈیٹ قوم کی لوٹی ہوئی دولت استعمال کرکے خرید لیا جائے، انھوں نے کہاکہ آصف زرداری پیسے لئے گھوم رہاہے اور سب دیکھ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نیوٹرل سے کہا تھا کہ اگر یہ ملک کو معاشی تباہی کردیں گے آج صورتحال دیکھ لیں ڈالر کدھر اور پٹرول کی قیمت کدھر ہے ،کہا ہمیں مینڈیٹ ملا ہے اور پھر پیسہ چلایا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا جن کے پاس طاقت تھی انھوں نے نواز شریف اور آصف زرداری کو بچایا،انھوں نے کہا کہ وہ زمانہ گیا جب اسٹیبلشمنٹ فیصلے کرتی تھی اور عوام چپ رہتے تھے اب عوام اپنے فیصلے خود کریں گے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو متعصب قرار دیتے ہوئے اس کے ہوتے ہوئے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو جانا ہوگا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.