اسحاق ڈار نے مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ قرار دیدیا

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ قرار دیدیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال کے تجربوں نے معیشت کو 24 ویں سے47 ویں نمبر پر پہنچادیا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیشنل اسلامک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی نظام معیشت میرے دل کے بہت قریب ہے، خواہش ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کریں، نیک عمل کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ سب کوشش کریں تو اسلامک بینکنگ نظام لانے میں کامیاب ہوں گے، سودی نظام رائج کرنے سے متعلق فیصلے کے خلاف بینکوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، ہم نے اقتدار میں آکر اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو ہدایت کی کہ اپیل واپس لیں۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ 17-2016 میں پاکستان ترقی کررہا تھا، پاکستان کی شرح نمو 6 فیصد پر تھی اور دنیا میں 24ویں بڑی معیشت تھا لیکن آج ہم نیچے آکر دنیا کی 47 ویں معیشت ہیں۔ یہ 5 سال کے تجربوں کا اثر ہے، مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ بد انتظامی کا نتیجہ ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنا اور ترقی کی راہ سے نکالنا ہوگا، ہمیں سبق سیکھنا اور اللہ سے توبہ کرنی چاہیے۔۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.