شہباز شریف کی حکومت نے 10 ماہ میں جمہوریت اور معیشت کو تباہ کردیا،عمران خان

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ شہباز شریف کی حکومت نے 10 ماہ میں جمہوریت اور معیشت کو تباہ کردیا۔یہ سب دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں میں عمران خان نے کہا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی اس امپورٹڈ حکومت کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 10 ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی،قانون کی حکمرانی اوربنیادی حقوق ختم کردئیے اور ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا اورناک کے نیچے جس طرح دہشتگردی کو پھیلنے کی کی اجازت دی۔

عمران خان نے مزیدکہا کہ یہ سب دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.