جمہوریت کے اندر آواز اٹھائی تو ہم پر پرچے کر دیئے گئے ہیں،فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، مقدمات درج کرنے سے ڈالر نیچے نہیں آئے گا، آج مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ جمہوریت کے اندر آواز اٹھائی تو ہم پر پرچے کر دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان سمیت ہم سب پر پرچے ہیں، ہم پر پرچے کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، ایک طرف مقدمات اور دوسری طرف یہ سیاسی اتفاق رائے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کہتا ہے 90 دن کے اندر اندر الیکشن ہونا لازمی ہے، کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں تاریخ پر تاریخ چل رہی ہے، جمہوریت کے اندر آواز اٹھائی تو ہم پر پرچے کر دیئے گئے ہیں، مجھ پر 13 پرچے چل رہے ہیں، پہلے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے تھے اب پرچے چھاپے جا رہے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ہم آپ کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، مقدمات درج کرنے سے ڈالر نیچے نہیں آئے گا، ہر پلیٹ فارم پر شیخ رشید کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تیار ہیں۔

آج مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے، کوئی بل لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ بل صحافی تو کیا ہمیں بھی قبول نہیں، آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قبول نہیں۔

ادھر رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، پہلے حالات سے منہ پھیر لیتے ہیں، ہمارے امن کو تباہ مت کرو، ا?پ ا?ئین اور قانون کو اپنے پیروں تلے مت روندو۔

مراد سعید نے کہا کہ ہمارے 100 سے زیادہ پولیس جوان شہید ہوئے، ہم حکومت کو جون سے حالات سے ا?گاہ کر رہے تھے، ہم بتارہے تھے پاکستان میں ا?گ لائی جارہی ہے اس کو بچایا جائے، 8 ماہ خاموشی اختیار کی گئی، ہمیں کسی اور کی جنگ میں ایندھن بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.