پرویزمشرف کی میت پاکستان واپسی کے لئے انتظامات مکمل
فائل :فوٹو
دبئی:سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشن مشرف خاندان کی ضروریات کا ہر طرح سے خیال رکھ رہا ہے۔
دبئی میں قونصل خانے نے میت پاکستان منتقل کرنے کے لیے این اوسی جاری کر دیا، پرویزمشرف کی میت المکتوم ایئرپورٹ سے کراچی روانہ کی جائے گی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی میت واپس لانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستان مشن مکمل تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں یو اے ای میں پاکستانی مشن مشرف خاندان کیساتھ رابطیمیں ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشن مشرف خاندان کی ضروریات کا ہر طرح سے خیال رکھ رہا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل 7 فروری کو ملیر کینٹ کے پولو گراونڈ میں ادا جائے گی، تدفین ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب آرمی قبرستان میں ہوگی۔
قریبی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کا وقت ابھی طے نہیں ہوا، پرویز مشرف کی میت کو آج پاکستان لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
تبصرے بند ہیں.