دہشت گردی معاملہ پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کوہوگی

فائل:فوٹو
اسلام آباد:زیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا کہ اے پی سی میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں دہشت گردی اور درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اے پی سی میں شرکت سے انکار کر چکی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.