پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد کے طور پر پیش کیا جاتا ہے،جمائمہ
فائل:فوٹو
واشنگٹن: سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ سمتھ کاکہناہے کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خود کش بمبار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔میرے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ایئرپورٹس پر طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے کیونکہ ان کے نام انگلش نہیں ہیں۔
میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں جمائمہ سمتھ نے کہا کہ مسلمانوں کی بہت کم مثبت تصویر دکھائی جاتی ہے، میرے خیال میں اسلامو فوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ایئرپورٹس پر طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے کیونکہ ان کے نام انگلش نہیں ہیں جب کہ ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم ’وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے اور یہ وہ وقت ہے جو انہوں نے اپنے سابقہ خاوند عمران خان کے ساتھ لاہورمیں گزارا تھا جو کم و بیش 10 سال پر محیط تھا۔
تبصرے بند ہیں.