آل پارٹیز کانفرنس کے لیے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا،فواد چوہدری

فائل:فوٹو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودہدری کاکہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے لیے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔

 

شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس اور تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی، لیکن ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوء دعوت نامہ نہیں ملا،باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے

فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.