امریکی صدر کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مدد کی ہدایت
فائل:فوٹو
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مدد کی ہدایت کردی۔جبکہ ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بھی بین الاقوامی امداد کی اپیل کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کی رپورٹس پر شدید تشویش ہے ، ہم ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ، امریکی صدر جو بائیڈن نے یو ایس ایڈ اور وفاقی حکومت کے اداروں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وائٹ ہاوٴس کے بیان میں کہا گیا کہ ہم ترکی کی حکومت کے ساتھ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بھی بین الاقوامی امداد کی اپیل کردی ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اب تک 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے سے کئی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے 23 کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔
خیال رہے کہ ترکیہ میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں ،اس سے قبل سال 1999 میں ترکیہ کے شمال مغرب میں ا?نیوالے زلزلے میں 18ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.