ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی اور ٹیم پر مشتعل افراد کا دھاوا
فائل:فوٹو
کراچی: کراچی جمشید کوارٹر میں نجی ٹی وی کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جھگڑے کے بعد علاقہ مکینوں نے اداکاروں اور شوٹنگ اسٹاف پر حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق علاقہ مکین چاہتے تھے کہ ان کے علاقے میں شوٹنگ نہ کی جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے کے دوران اداکار اور دیگر اسٹاف سے بدتمیزی کی گئی جس پر دو افراد کو حراست میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ہدایتکار نبیل قریشی اداکارہ حرا مانی اور دیگر ٹیم نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے وا لے حملے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
1/1 We has been attacked by mov in PIB Colony/jamshed quater martin road during shoot they got into the house we were shooting a hundred of people they harrases women/actresses, beat the shit out of crew, stole mobiles, equipment @HiraMani_real @ManiSalmanKhi #gulerana
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023
ہدایتکار کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور حرا مانی سمیت دیگر اراکین کو ہراساں کیا اور ان سے ان کا قیمتی سامان بھی چھین لیا۔
نبیل قریشی نے اپنی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بتایاکہ ہم اس وقت پولیس اسٹیشن میں بیٹھے ہیں ہمارے ساتھ کراچی میں اس سے پہلے اس نوعیت کا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا، نبیل نے بتایا کہ حملہ آور اسلحہ سے لیس تھے انہوں نے خواتین کا لحاظ نہ کرتے ہوئے ان پر بھی ہاتھ اْٹھایا اور ہمارے موبائل، بٹوے سمیت قیمتی سازو سامان لوٹ کر لے گئے۔
ہدایتکار نبیل قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
1/2 we are sitting here in PIB police station, they attacked like anything honestly this never happened before in karachi, they were equipped with weapons, they stole mobiles wallet they do not care about ladies they raise their hands etc.
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) February 6, 2023
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.