وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس پھر موخر
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس موخر کردی گئی، کانفرنس دوسری مرتبہ موخر کی گئی۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی موٴخر کر دی گئی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کا شیڈول پہلے بھی تبدیل کیا گیا۔ کانفرنس میں تحریک انصاف شرکت سے انکار کر چکی ہے.۔
تبصرے بند ہیں.