پرکشش افراد میں ماسک پہننے کا رجحان کم ہوتاہے ،تحقیق

فائل:فوٹو

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پْرکشش افراد میں کووڈ کے بعد کے دور میں ماسک پہننے کا رجحان کم ہے۔پْرکشش سمجھتے ہیں کہ ماسک کا پہننا ان کی شخصیت کے مثبت تاثر میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔

جنوبی کوریا میں قائم سول نیشنل یونیورسٹی کے محققین لوگوں سے تین سوالنامے پْر کرائے جن میں ان کی شخصیت کی کشش اور مختلف مواقع پر ان کے ماسک پہننے کی وجہ کے متعلق پوچھا گیا۔

مطالعے کے نتیجے میں یہ دیکھا گیا کہ نوجوان اور درمیانی عمر کے امریکی جو خود کو پْرکشش سمجھتے تھے ان کا یہ ماننا تھا ماسک کا پہننا ان کی شخصیت کے مثبت تاثر میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔
دوسری جانب وہ لوگ جو خود کو پْرکشش نہیں سمجھتے وہ یہ مانتے ہیں کہ چہرے کا ڈھکنا ان کے ظاہر کو بہتر کرتا ہے۔

تحقیق کہ یہ نتائج فیس ماسک پرکی جانے والی ایک اہم تحقیق کے نتائج (جس میں بتایا گیا کہ ماسک پہننے سے کووڈ انفیکشن یا اموات کی شرح پر نا ہونے کے برابرفرق پڑتا ہے) کے بعد سامنے آئے ہیں۔

اگرچہ گزشتہ برس امریکی صدر جو بائیڈن نے کووڈ کی وباء کو ختم قرار دیاتھا اس کے باوجود 10 میں سے چار امریکی اب بھی ماسک پہنتے ہیں۔

محققین نے اس تحقیق کے لیے منتخب کیے جانے والے امریکی افراد پر تین مطالعے کیے۔ ان افراد کی اوسط عمر 33 برس تھی اورمطالعے میں شریک افرادکی تعداد کا اندازاً 44 فی صد حصہ مردوں پر مشتمل تھا۔

تحقیق کی سب سے اہم معلومات تیسرے مطالعے سے سامنے ا?ئیں۔اس مطالعے میں 442 افراد شریک تھے جن میں سے نصف سے پوچھا گیا کہ اگر وہ چہل قدمی پر باہر جائیں اور باقی نصف سے پوچھا گیا کہ اگر وہ نوکری کیانٹرویو پر جائیں تو کیا ماسک کا پہن کر جانا ان کی شخصیت کو مزید پْر کشش بنائیگا۔

وہ افراد جو خود کو پْر کشش سمجھتے تھے انہوں نے بہت کم تعداد میں ہاں میں جواب دیے جبکہ جن لوگوں نے ہاں میں جواب دییوہ خود کو ماسک کے ساتھ خود کو زیادہ پْرکشش محسوس کرتے تھے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.