کرکٹرنسیم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

فائل:فوٹو

لاہور: کرکٹرز کی شادیوں کے سیزن میں نسیم شاہ بھی خبروں میں آگئے، فاسٹ باوٴلر نے اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاسٹ باوٴلر نسیم شاہ نے کہا کہ شادی کا سوال ان کے والد سے کیا جائے، وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں صرف والد کے کہنے پر ہی شادی کروں گا، وہ میرے لیے جو بھی لڑکی پسند کریں گے میں اس سے شادی کرلوں گا۔

کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باوٴلر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک اور افغانستان کے خلاف چھکے مارنا یہ دو ایسے مواقع تھے جن سے مجھے شہرت ملی۔

نسیم شاہ نے مزید بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی انجری کا شکار ہونے کے باعث ہمت ہار گیا تھا، فاسٹ باوٴلر کیلئے انجری سے کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، والدہ کی حوصلہ افزائی اور اللہ کے کرم سے دوبارہ کم بیک کیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.