منی لانڈرنگ کیس ، سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل کی استدعا منظور
فائل:فوٹو
لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل کی استدعا منظور کر لی گئی۔وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف سپیشل سینٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سلیمان شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، ایف آئی اے نے گواہوں سے متعلق نئی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
سلیمان شہباز کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی مہلت مانگ لی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔
تبصرے بند ہیں.