وفاقی حکومت انتخابات سے فرار کا راستہ ترک کرے ،فوادچوہدری

فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کاکہناہے کہ معاشی ایمرجنسی لگائی تو شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔ وفاقی حکومت انتخابات سے فرار کا راستہ ترک کرے اور تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے اور قومی الیکٹورل فریم ورک کا اعلان کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں پی ڈی ایم حکومت کو دوام دینے کیلئے معاشی ایمرجنسی لگانے کی گفتگو ہو رہی ہے،ایسا ہوا تو اس کے شدید سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مرکز ہو گا اور ہماری آزادی محض رسمی ہو گی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ایسی احمقانہ پالیسیوں پر ضد کر کے ملک کی سالمیت کو داوٴْپر لگایا جا رہا ہے ملک میں انتخابات کروا کے حکومت منتخب لوگوں کو ٹرانسفر کی جائے ملک کے مستقبل سے کھیلنا بند ہونا چاہیے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کی تاریخ دینے کے حکم پر فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات سے فرار کا راستہ ترک کرے اور تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھے اور قومی الیکٹورل فریم ورک کا اعلان کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج جسٹس جواد حسن نے عدلیہ کا مان رکھ لیا، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے ، وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور قومی الیکشن پر بات چیت کرے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.