اسامہ ستی قتل کیس ، سزائے موت پانے والے 2 پولیس اہلکاروں کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فریقین کونوٹسز جاری

فائل:فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسامہ ستی قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 پولیس اہلکاروں کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فریقین کونوٹسز جاری کرتے ہوئے 13مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ نے اسامہ ستی قتل کیس کے سزا یافتہ مجرمان کی ٹرائل کورٹ سے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

سزائے موت پانے والے پولیس اہلکاروں افتخار احمد اور محمد مصطفیٰ کی اپیل پر پیروی کے لیے زاہد اللہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے، ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ختم کر کے مقدمے سے بری کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.