بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے،رپورٹ
نئی دہلی: بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے جب کہ ہر 30 گھنٹے میں اجتماعی زیادتی کا ایک واقعہ رونما ہوتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس میں خواتین کے دن پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت دنیا میں خواتین کے لیے بدترین جگہ ہے جہاں ایک گائے کا تو تحفظ ہے لیکن خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں خواتین کو عام طور پر دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے جب کہ اقلیتوں بشمول مسلمان، دلت اور عیسائی خواتین ذہنی طور پر انتہائی ذہنی دباؤ اور ذلت کا شکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے 2020 میں بھارت میں روزانہ 77 جنسی زیادتی کے واقعات کی تصدیق کی ہے جب کہ 2020 میں جنسی زیادتی کے مجموعی 28 ہزار 046 واقعات رونما ہوئے۔ 2019 میں یہ تعداد 32 ہزار، 2018 میں 33 اور 2017 میں 32،559 تھی۔
بھارت میں مودی سرکار میں جنسی زیادتی کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں کہ عالمی سطح پر بھی ہندوستان کو ریپستان کہا جانے لگا ہے۔
تبصرے بند ہیں.