پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی گئی۔
پورے پاکستان کی نظریں ملتان پر جم گئی ہیں، 6 ٹیمیں چمچماتی ٹرافی کے لیے جان لڑائیں گی ،لاہور قلندرز اپنے اعزاز کا بھرپور دفاع کریں گے، آج ہونے والی افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکہ بھی لگے گا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹکرائیں گے، میچ شام ساڑھے 7 بجے ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.