بغاوت پر اکسانے کا کیس ، شہباز گل کی دوبارہ درخواست پر فیصلہ محفوظ

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کی دوبارہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے کے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کے سلسلے میں اسپشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام ا?باد میں لا افسران کی تعیناتی کا ابھی بل ہے یا ایکٹ بن گیا ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی بل ہے ایکٹ نہیں بنا۔ عدالت نے دوبارہ شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.