امریکا نے شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ ،ایران کی تردید

فوٹو:سوشل میڈیا
واشنگٹن: امریکا نے شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔جبکہ ایران نے امریکی دعووٴں کی تردید کردی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے بتاگیا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں بغیر پائلٹ کا ایرانی ڈرون فوجی اڈے کی جاسوسی کی کوشش کررہا تھا جسے مار گرایا گیا ہے۔
سینٹ کام نے ڈرون کو تباہ کرنے کی تصویر بھی شیئرکی ہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام ایران کی جانب سے یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے امریکی دعووٴں کی تردید کی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.