حکومت نے نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے ساتھ عوام پر پٹرول اور گیس کے بم بھی برسادئیے

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرائط پوری کرتے ہوئے ایک ہی دن میں اربوں روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے ساتھ ساتھ پٹرول اور گیس کے بم بھی عوام پر برسادئیے۔

گھریلو و کمرشل سمیت تمام صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 9.68روپے سے لے کر22.20روپے روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے نئی قیمتوں اطلاق رات بارہ بجے سے کردیا گیا ہے جو اگلے پندرہ دن تک کیلئے ہوگا ۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 22.20روپے،ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20روپے،مٹی کا تیل 12.90روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 22.20روپے اضافے کے ساتھ249.80 روپے سے بڑھا کر272 روپے فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20روپے اضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹر،مٹی کا تیل 12.90روپے اضافے کے ساتھ189.83 روپے سے بڑھا کر202.73 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے اضافے کے ساتھ187 روپے سے بڑھا کر 198.68روپے فی لیٹرفی لیٹر کردی گئی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.