پی ٹی آئی کے 43 مستعفی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کامعاملہ ،سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے 43 مستعفی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
ریاض فتیانہ سمیت دیگر مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے، جس میں 43 ارکان کے استعفے منظور کرنے کے اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر تمام فریقین کو 7 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا اقدام معطل کررکھا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کے خلاف درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے نوٹیفکیشن نہ لگانے پر اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا اقدام معطل نہیں کیا۔
بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لف کردیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسپیکر کی جانب سے 42 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرنے کے بعد مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.