الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس ، عمران خان نے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کردی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کردی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست کی۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات مضحکہ خیزاورسپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ کے فیصلے کی توہین ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قانون سیاسی مخالفین کو دبانے اور سیاسی مفادات کیلئے استعمال ہو رہا ہے جو تباہ کن ہے۔ان حربوں سے حکومت کی دہشت گردی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.