آصف زرداری پرمبینہ قتل الزام کیس،شیخ رشید احمدکیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے دو مارچ کی تاریخ مقرر

فائل:فوٹو

سابق صدرآصف علی زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کے کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کردی پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا ۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کا چالان پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو پیش کردیا فرد جرم عائد کرنے کیلئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کر دی گئی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کیخلاف شیخ کی رشید کی اندارج مقدمہ کی درخواست واپس کردی ۔

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے بیان پر شیخ رشید کیخلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔ شیخ رشید کی طرف سے گرفتاری کے وقت پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی اشیا کی سپرداری اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ اور اشفاق وڑائچ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئیں۔

عدالت کی جانب سے ریمارکس دئیے گئے کہ مقدمے کا چالان پیش کردیا گیا ہے ، دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے ، اندارج مقدمہ کی درخواست سننے کا اختیار سیشن عدالت کا ہے اس لئے یہ واپس کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے استدعا کی کہ فرد جرم کیلئے پندرہ مارچ کی تاریخ رکھ دیں ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا ہے۔ عدالت نے کہا کہ فرد جرم کیلئے اتنی لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے ، ٹرائل شروع ہوگا تو پھر دیکھ لیں گے۔ کیس کی سماعت دو مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.