تھائی لینڈ کے شہری کا اپنی اہلیہ سے انوکھا اظہار محبت

فائل:فوٹو
بنکاک: تھائی لینڈ کے شہری نے اپنی اہلیہ کو سرپرائز دیتے ہوئے ہاتھ پر شادی کے سرٹیفکیٹ کا ہی ٹیٹو بنوا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے وال نامی شخص نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ پر شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنوا ڈالا۔

بعد ازاں وال کی جانب سے بنوائے گئے ٹیٹو کی تصاویر فیس بک پر بھی شیئر کی گئی جو کہ وائرل ہوگئیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وال کو ٹیٹو بنوانے میں 8 گھنٹوں کا وقت لگا جسے دیکھ کر وال کی اہلیہ بھی حیرت میں مبتلا ہوگئی۔

دوسری جانب ٹیٹو ا?رٹسٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنایا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.