ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے 2 دفاتر بند کردئیے
فائل:فوٹو
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے 3 میں سے 2 دفاتر بند کردئیے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنے کے بعد ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹوئٹر نے گزشتہ سال بھارت میں 90 فیصد یا تقریباً 200 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا تھاجس کے بعد اب دہلی اور ممبئی دفاتر کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر بنگلورو میں واقع اپنے آفس سے آپریشنز کو جاری رکھے گا۔
تبصرے بند ہیں.