کلر کہار موٹروے پر باراتیوں کی بس کو حادثہ،14افراد جاں بحق

فائل:فوٹو

کلرکہار: پنجاب کے ضلع چکوال کے علاقے کلر کہار موٹروے پر باراتیوں کی بس کو حادثے کے نتیجے میں جاں ہونے والے افراد کی تعداد 14ہوگئی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6خواتین بھی شامل ہیں

کلرکہار موٹروے سالٹ رینجر میں اسلام ا?باد سے لاہور واپس جانے والی باراتیوں کی بس ٹائر پھٹنے کے بعد کئی گاڑیوں سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ بس میں ایک ہی خاندان کے 86 لوگ سوار تھے، جن میں سے کسی کو بھی باہر نکلنے کا وقت نہ مل سکا اور نہ ہی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی کو قابو کرسکا۔

حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے، لاشوں اور 63 زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کلرکہار کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔
حادثے میں اب تک 14 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے کے بعد بس بے قابو ہوکر گاڑی سے ٹکرائی اور حفاظتی دیوار توڑتی ہوئی دوسرے روڈ پر آئی، بے قابو مسافر بس نے مخالف سمت سے آنے والی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا اور پھر گہرائی میں جاگری۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ میں متعدد کی افراد کی حالت تشویشناک ہے، تین افراد تاحال بس میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بس کاٹ کر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بریک فیل ہونے سے بس الٹ گئی تھی جس کے باعث مخالف سمت سے آنے والی دو کاریں اور ایک سوزوکی پک اپ بھی زد میں آگئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ریسکیو 1122 اور موٹروے کے رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ریسکیو حکام کو حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.