خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے عام انتخابات کامعاملہ، اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین مشاورت کے لیے کل طلب

 اسلام آباد: خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل اور آٸینی ماہرین کو مشاورت کے لیے کل طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور لاء ونگ کے نماٸندے شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کل اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط پر غور و غوض کیا گیا۔ صدر مملکت نے 9 اپریل کو کے پی اور پنجاب کی اسمبلیوں کے عام انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔
BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.