حقیقی آزادی کے لیے جیل بھرو تحریک پرامن احتجاج ہے،عمران خان
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد میڈیا اورسماجی شخصیات پر حملوں اور ملک کو معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے ٹولے کیخلاف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جیل بھرو تحریک پرامن احتجاج ہے۔ ہمیں نیب کے مقدموں، زیرحراست تشدد اور جعلی ایف آئی آر ز کا سامنا ہے۔ یہ احتجاج اکے خلاف ہے جنہیں حملوں کا سامنا ہے۔
Today we start our Jail Bharo campaign for Haqeeqi Azadi for 2 main reasons. One, it is a peaceful, non violent protest against the attack on our constitutionally-guaranteed fundamental rights.We are facing sham FIRs & NAB cases, custodial torture, attacks on journalists & social
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ احتجاج ان آئینی خلاف ورزیوں اور میڈیا اور سماجی شخصیات پر حملوں کے خلاف ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک خود این آر او لے کرقوم کے اربوں روپے لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بجھوانے، متوسط طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ تلے کچلنے والے اور قوم کو بدترین معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے مجرموں کے ٹولے کیخلاف ہے۔
تبصرے بند ہیں.