لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مری ضلع بحال کر دیا

فائل:فوٹو

راولپنڈی: نگران حکومت کی طرف سے ضلع مری کی معطلی کا نوٹیفیکیشن لاہور ہا ئی کوٹ راولپنڈی بینچ کی عدالت نے معطل کر کے ضلع مری کو بحال کر دیا گیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس تنویر سلطان نے فیصلہ سنایا۔ بینچ نے مری ضلع بحال کرتے ہوئے نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

مری ضلع کا درجہ کیوں ختم کیا اس متعلق نگراں وزیر اعلیٰ اور حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی رہنما شوکت ستی، سابق ایم این اے صداقت عباسی، سابق ناظم شکیل عباسی اور صدر انجمن تاجران مری اخلاق عباسی نے چیلنج کیا تھا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.