اسلام آباد میں زیرتعمیر پل کا پلر گرنے سے ایک مزدور جاں بحق
اسلام آباد میں زیرتعمیر پل کا پلر گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا۔ زیرتعمیر پل کا پلرگرنے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
زیرتعمیر پل کا پلر گرنے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام جاری تھا۔ ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ تین مزدوروں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چئیرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مطابق بھوسے سے بھرے ٹرک نے 2 پلرز کوٹکر ماری۔ حادثے کے بعد دوسرے پلر پر بھی شٹرنگ کا کام روک دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.