عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں الیکشن سے متعلق از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آئین کو بحال رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی جسے انہوں نے آج کے فیصلے سے بخوبی پورا کیا ہے۔ یہ پاکستان میں قانون کا نفاذ ہے۔
We welcome the SC judgement. It was responsibility of SC to uphold Constitution & they have valiantly done that through their judgement today. It is an assertion of Rule of Law in Pak. We are suspending our Jail Bharo movement & moving forward with elec campaigns in KP & Punjab.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 1, 2023
عمران خان نے مزید کہا کہ جیل بھرو تحریک کو معطل کرتے ہوئے ہم اب خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم چلائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.