صدر عارف علوی نے پنجاب میں 30 اپریل 2023 کو انتخابات کی تاریخ دیدی

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے پنجاب میں 30 اپریل 2023 کو انتخابات کی تاریخ دیدی صدر مملکت نے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کی منظوری دی۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ 3 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کیلئے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد کیا

واضح رہے کہ جمعہ کو الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گورنرخیبر پختونخوا کو لکھا گیا خط سماء نے حاصل کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ خط کے متن میں 25 فروری کو تاریخ تجویز کرنے کیلئے لکھے گئے خط کا بھی حوالہ موجود ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کے لئے لکھے گئے مراسلے کا جواب دیا جائے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے
پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق از خود نوٹس کیس میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا.

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلسل دوسرے روز ہونے والے مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب میں عیدالفطر کے تقریباً ایک ہفتے بعد انتخابات کرانے کی تجویز دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.